(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہربانو کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ریل شیئر کی گئی ہے، جس میں اداکارہ کے لباس پر صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پاکستانی اداکارہ مہربانو اس وقت امریکی ریاست (کیلیفورنیا) میں مقیم ہیں، اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسی ٹرپ کے حوالے سے مختلف تصاویر اور پوسٹ شئیر کر رہی ہیں۔
حال ہی میں مہربانو نے ایک پوسٹ شیئر کی ۔ جس میں اداکارہ نے لکھا کہ اپنے شوہر کو گھر پر چھوڑ کر وہ آکلینڈ کی سیر کو نکلی ہیں۔ ساتھ ہی مہربانو نے مزید لکھا کہ اُنہیں عورت ہونے پر خود سے محبت ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی لکھا کہ ان کو اپنے بالوں کے سپلٹ اینڈز سے محبت ہے۔
اداکارہ نے ٹرپ کے حوالے سے ویڈیو شئیر کی تاہم اس ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نےاداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا کہ نا جانے کیوں خواتین کی اکثریت پاکستان چھوڑ کر کم کپڑے پہنتی ہیں؟
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان ویڈیوز پر آپ کے لیے افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ داغ ڈرامے میں اتنی اچھی لگی تھیں ۔ فہد مصطفیٰ کے ساتھ اتنی معصوم اور کیوٹ تھیں ۔ اللہ توبہ ہے بھئی کیا سے کیا ہوگیا۔ اللہ ہدایت دے ۔
ایک صارف نے قرآن کی آیت کا خوبصورت مفہوم تحریر کرتے ہوئے کمنٹ کیا۔
صارفین ان کی اس ریل سے بہت ناخوش ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ مہربانو نے داغ ڈرامے سے اپنے کیئریر کا آغاز کیا۔ جبکہ انہوں نے خدا اورمحبت ، اف یہ محبت ، میرے پاس تم ہو، بلا سمیت دیگر میں اداکاری کے جوہر بھی دیکھائے ہیں۔