(24نیوز) کراچی کے علاقے سلطان آباد میں مبینہ طور پر کیڑے مار دوا سے 2 بچےجاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق بہن بھائی کی شناخت 7 سالہ فرحان اور 15 سالہ علینہ کےنام سے ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز مبینہ طور پر کیڑے مار اسپرے سے 4 بچوں کی حالت خراب ہوئی تھی، والدین بچوں کو بےہوشی کی حالت میں قریبی ہسپتال لے گئے، طبیعت زیادہ بگڑنے پر چاروں بچوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں دوران علاج 2 بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ 11 سالہ نمرہ اور ایک اور بچی زیر علاج ہے۔