پیسے مانگ کر لاٹری ٹکٹ خریدنے والی خاکروب خواتین کروڑ پتی بن گئیں

Aug 03, 2023 | 10:34:AM
پیسے مانگ کر لاٹری ٹکٹ خریدنے والی خاکروب خواتین کروڑ پتی بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیسے ملا کر لاٹری ٹکٹ خریدنے والی خاکروب خواتین راتوں رات کروڑ پتی بن گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کی 11 خاکروب خواتین نے 25، 25 روپے جمع کر کے لاٹری ٹکٹ خریدا اور 10 کروڑ روپے کا جیک پاٹ جیت لیا،خاکروب خواتین نے جون میں لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے پیسے اکٹھے کیے اور پھر گذشتہ ہفتے ہی ان کی 12 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری لگ گئی, پاکستانی روپے میں جو کہ 99 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے ۔

ٹکٹ جیتنے والی خاکروب خواتین کیرالہ کے علاقے ملاپورم ضلع کے پارپنانگڈی قصبے کے گھروں سے کوڑا اکٹھا کرتی تھیں اور انہیں اس کام کے عوض عام طور پر روزانہ تقریباً 250 روپے اجرت ملتی تھی ،گزشتہ ماہ خواتین کے اس گروپ نے ”مون سون بمپر پرائز لاٹری“ کے لیے 250 روپے کا ٹکٹ لینے کا فیصلہ کیا اور قرعہ اندازی پر انہیں لاٹری جیتنے کی اطلاع ملی تو انہیں یقین ہی نہیں آیا۔

لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے 9 خواتین نے 25، 25 روپے جمع کیے تھے جبکہ 2 خواتین نے ساڑھے 12، ساڑھے 12 روپے کا حصہ ملایا تھا اور طے کیا گیا تھا کہ اگر انعام نکلا تو رقم اسی حساب سے تقسیم ہو گی۔