(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام مخالف واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، بالخصوص یورپین ممالک میں اسلامو فوبیا واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے کپروں میں ملبوس ایک شخص مسجد میں داخل ہوتا ہے اور اپنے بیگ سے پیپر سپرے نکال کر نمازیوں پر چھڑکنا شروع کر دیتا ہے ، ساتھ ہی ایک ہاتھ سے کلہاڑی نکال کر مسلمان نمازیوں پر حملہ آورہوتا ہے ، لیکن خوش قسمتی سے اگلی صف میں کھڑا نوجوان اس کی حرکت کو دیکھ لیتا ہے اور تیز رفتاری سے حملہ آور پر لپک کر اس کے اس حملے کو رد کر دیتا ہے ، جس کے بعد باقی نمازی بھی اس کی مدد کو پہنچ جاتے ہیں اور حملہ کو اپنی گرفت میں کر لیتے ہیں ۔
مسجد میں نمازیوں پر حملے کی اس ویڈیو کو ایک دن میں 17 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ، کینیڈین گورنمنٹ کے مطابق یہ ویڈیو گزشتہ برس کی ہے اور اس حملہ آور کو اس وقت گرفتار بھی کر لیا گیا تھا اور قانون کے مطابق سزا دلوائی گئی تھی، جس کے خلاف 6 مقدمات کے تحت ایف آئی آر کاٹی گئی تھیں۔