لاپتہ افراد کیس ، پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)لاپتہ افراد کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کیس میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی کے مہینے میں لاپتہ افراد کی تعداد میں 157 افراد کا اضافہ ہوا، لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 9736 سے بڑھ کر 9893 افراد ہو گئی، 31 جولائی تک لاپتہ افراد کے مجموعی طور پر 7616 مقدمات نمٹائے گئے، لاپتہ افراد کمیشن کے پاس تاحال 2277 مقدمات زیر التوا ہیں، رواں سال اب تک جبری گمشدگیوں کے 690 کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 615 مقدمات نمٹائے گئے۔