سیاست کے دشت میں 38 سال گزر گئے، مقصد ملک کو آگے بڑھانا ہے:وزیراعظم
بہت سے سپہ سالاروں سے ملاقات رہی،حکومت میں بھی اور اپوزیشن میں بھی، ایک ہی مقصد ہوتا تھا کہ ملک ترقی کرے، ادارے مل کر مشاورت کریں۔میاں شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے بہارہ کہو منصوبے کا افتتاح کردیا،وزیراعظم نے کہا ہے کہ ذاتی مفاد کیلئے سپہ سالاروں سے ملاقاتیں نہیں کیں، مقصد ملک کو آگے بڑھانا ہے۔سیاست کی دشت میں 38 سال گزر گئے ہیں، بہت سے سپہ سالاروں سے ملاقات رہی،حکومت میں بھی اور اپوزیشن میں بھی، ایک ہی مقصد ہوتا تھا کہ ملک ترقی کرے، ادارے مل کر مشاورت کریں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر کام کا آغاز14 اکتوبر 2022 کوہوا،سیاحوں کیلئے بہارہ کہو سے گزرنا محال تھا،بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ بہت پہلے مکمل ہونا چاہئیے تھا،بھارہ کہو میں ٹریفک جام ہونا معمول تھا۔
ضرور پڑھیں:عراق: اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا ہے کہ 9ماہ کی قلیل مدت میں 31 جولائی 2023 کو بہارہ کہو منصوبہ مکمل ہوا،6 ارب 25 کروڑ کی لاگت سے منصوبہ مکمل ہوا،بہارہ کہو منصوبے کیلئے پہلا چیلنج زمین کا حصول تھا،ملک وقوم کی ترقی کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں ،بہارہ کہو منصوبہ نواز شریف کا ویژن تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے بعض اوقات مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، یہ منصوبہ بھی نوازشریف کا وژن تھا اور ہے لیکن نوازشریف کی حکومت کو بدترین سازش کے ذریعے ہٹا یا گیا، جب ہماری حکومت گئی تو ہر منصوبہ رک چکا تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اگر سپورٹ نہ کرتے تو یہ کام مکمل نہیں ہوتا، آرمی چیف نے بڑی کمٹمنٹ دکھائی ہے، سیاست کی دشت میں 38 سال گزر گئے ہیں، بہت سے سپہ سالاروں سے ملاقات رہی،حکومت میں بھی اور اپوزیشن میں بھی، ایک ہی مقصد ہوتا تھا کہ ملک ترقی کرے، ادارے مل کر مشاورت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دل میں ایک ہی بات سمائی ہوئی ہے کہ ہمیں غریب ملک کا خیال کرنا ہے، کئی ایسے راز ہیں جو قبر میں لے کر جاؤں گا، ملک میں وسائل کی بندربانٹ آپ کے سامنے ہے، آج وقت ہے کہ ہم مل کر پاکستان کو آگے لے کر جائیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مل کر ملک کو آگے لے کر جائیں گے، کہا جاتا ہے اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے، فلاں ہے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وزیر اطلاعا ت مریم اورنگزیب نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکو مت نے 15 ماہ کی قلیل میں ملک کو بحران سے نکالا،چند ماہ میں میگا ترقیاتی منصوبو ں کی تکمیل کسی معجزے سے کم نہیں ۔