پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف ) سابق پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کے خلاف درج معلوم اور نامعلوم مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست پر سماعت۔
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےمحمد خان بھٹی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی،رجسٹرار آفس نے سابقہ کیسز کے متعلقہ دستاویزات پیٹشن کے ساتھ نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا تھا، درخواست میں نگران حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔