ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان آج پہلا میچ ملائیشیا کیخلاف کھیلے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ، پاکستان آج پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔
بھارت کے شہر چنئی میں 3 تا 12 اگست تک ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا آج سے آغاز ہو گیا ہے ، جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ آج ملائیشیا کےخلاف کھیلے گا، جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6بجکر 45 پر شروع ہو گا۔
ایونٹ میں تمام ٹیموں کا ایک ہی پول بنایا گیا ہے، بھارت، کوریا، ملائیشیا، پاکستان، جاپان اور چین شامل ہیں، تمام ٹیمیں ایک ایک بار آمنے سامنے ہوں گیں، پاکستان اپنا دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کے خلاف کھیلے گا، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان اور چوتھا میچ 7 اگست کو چین کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان قومی ٹیم اپنا پانچواں اور آخری لیگ میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی ، ایونٹ کا فائنل 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت اس سے پہلے تین تین بار ایونٹ جیت چکے ہیں جبکہ آخری ٹائٹل جنوبی کوریا نے 2021 میں جیتا تھا،ایشین چیمپئنز ٹرافی کو ایک بڑا ایونٹ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ چین میں ہونے والے ایشین گیمز 2023 کیلئے ٹیم کو تیاری کا موقع فراہم کرتا ہے جو ستمبر میں شروع ہوںگے، یہ 2024 کے پیرس اولمپکس میں جگہ حاصل کرنے کیلئے کوالیفائنگ راونڈ بھی ہے۔