عمران خان کی گرفتاری،سینئر ن لیگی رہنما نے بڑی خبر دیدی

Aug 03, 2023 | 16:01:PM
عمران خان کی گرفتاری،سینئر ن لیگی رہنما نے بڑی خبر دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عمران خان کی گرفتاری،سینئر ن لیگی رہنما نے بڑی خبر دیدی،میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے ۔
24 نیوز کے پروگرام ’10تک‘  میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم کسی طور پر بھی الیکشن کو آگے لے کر نہیں جانا چاہتے ،ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہی ہونے چاہئیں کیونکہ الیکشن کا ایک دن آگے جانا ملکی مفاد  میں نہیں ہے۔ ملکی مفاد میں یہی ہے کہ الیکشن وقت مقررہ پر ہوں۔


اس سے پہلے دیکھا جائے تو جس طرح دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کی گئیں یہ تماشہ کیا گیا ہم اس وقت بھی یہی کہتے رہے کہ الیکشن وقت مقررہ پر اور اکٹھے ہونے چاہئیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم کہہ دیں کی الیکشن 2 دن  بھی آگے چلے جائیں۔ الیکشن 90 روز کے اندر ہی ہونے چاہئیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک تعلق ہے مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کا یہ ایک مسئلہ ضرور ہے لیکن الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ الیکشن پرانی حلقہ بندیوں پر کروائیں یا ڈیڑھ ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں بنا کر الیکشن کروا دیں۔اب ان کے پاس وسائل بھی ہیں اور اختیار بھی ۔
الیکشن کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ تو چاہتے ہیں الیکشن جلدی ہوں اور وہ تو یہ بات بھی کرتے ہیں کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو گرفتار آپ نے کرنا ہے کیوں نہیں کررہے، یہ کام اداروں کا ہے حکومت وقت کا نہیں ہے۔اداروں کا حق ہے کہ جو گنہگار ہے اس کو گرفتار کرے اور جو بے گناہ ہے اسکو رہا کرے۔ ہر چیز اگر آپ حکومت وقت پر ڈالیں گے یہی بد قسمتی پیچھلے 4 سال ہوتی رہی کچھ لوگ ادارں کا کام خود کرنے لگ گئے اداروں کو اپنا کام نہیں کرنے دیا۔

میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے آزاد و خودمختار ہیں ان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنا کام کریں اور الیکشن کا فیصلہ بھی انہی نے کرنا ہے نہ کی حکومت وقت نے۔
ضرورپڑھیں :نگران وزیر اعظم؟3 نام کون سے ہیں؟2خواتین بھی شامل!بڑی خبر آگئی
 ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب 2018 میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود عمران خان کو بٹھایا گیا تو آپ کو اس وقت بھی سوال کرنا چاہئے تھا کہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود آپ اس لاڈلے کو بٹھا رہے ہیں۔ اور پاکستان کے اوپر اتنا بڑا ظلم کررہے ہیں اس کو آپ لوگوں نے اداروں کے اوپر بٹھائے رکھا اور اس سے فیصلے لیتے اور کرواتے رہے،4 سال کا نتیجہ جو ہم اٹھا رہے ہیں وہ کتنا بڑا نقصان ہے اگر آپ 9 مئی کے واقعے کو ایک سائیڈ پر رکھ کر دیکھ لیں تو بھی اس ملک کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔
کیا کوئی سیاسی جماعت کا لیڈر یا کارکن اس طرح کے بیانات دے سکتا جو وہ دیتے آرہے ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں کیا اتنا زیادہ اور آسان ریلف کسی کو ملا ہے جو ٓص لاڈلے کو مل رہا ہے۔ایک انصاف کرنے والا ادارہ جو کہ انصاف کرتا ہے لیکن اسکو جو ریلیف وہ فراہم کررہا ہے وہ بھی کسی تاریخ میں نہیں ہے۔اس نے جتنی درخواستیں دی ہیں اور اس کو جتنا ریلیف ملا ہے کیا پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اتنا کسی کو ملا ہے۔
آپ جو  درخواست دائر کرتے ہیں اس کا اسی وقت نمبر لگ جاتا ہے، کیا ایسا کسی اور پاکستانی کے ساتھ ہوتا ہوا دکھائی دیا ہے کیا؟ کیا یہ کسی اور کو حق حاصل ہے کیا کسی اور کو یہ سہولت میسر ہے؟