پابندی کی شکار فلم ’زندگی تماشا‘ ریلیز کا اعلان ہوگیا

Aug 03, 2023 | 16:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لالی وڈ متنازعہ فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کل 4 اگست سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی، فلم کے ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ نے اعلان کر دیا۔ 

سرمد سلطان کھوسٹ کا کہنا ہے کہ آزادی کے مہینے میں اپنی فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آزاد کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کسی فرقے یا مسلک کے بارے میں نہیں ہے بلکہ فلم کے مرکزی کردار کے ساتھ ’جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ ذاتی عدم برداشت کا شکار ہوتا ہے، وہ ہمسایوں کی عدم برداشت کا بھی شکار ہوتا ہے اور سائبر سپیس میں بھی عدم برداشت کا شکار ہوتا ہے۔

جب آپ کسی حقیقی صنف میں کام کرتے ہیں تو اس کردار کے ہر پہلو پر بات ہوتی ہے۔ (اس فلم کا مرکزی کردار) ایک پراپرٹی ایجنٹ ہے وہ ایک باپ ہے،  ایک لاہوری  پنجابی ہے، وہ ایک خیال رکھنے والا شوہر  ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ ایک مکمل جیتے جاگتے زندہ کردار کی کہانی ہے۔ پھر اس کی زندگی میں ایسا بہت معمولی سا ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان تمام پہلوؤں پر تنازعات اٹھتے ہیں، اس کے کام پر تنازع ہوتا ہے جہاں وہ شوقیہ طور پر کام کرتا ہے اس کے حوالے سے بھی تنازع ہوتا ہے، مگر زیادہ اور مرکزی طور پر یہ اس کے ذاتی زیاں کی کہانی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار عارف حسین، سمیعہ ممتاز، ایمان سلیمان اور عمران کھوسٹ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم کی مصنفہ نرمل بانو جبکہ  پرڈیوسر کنول کھوسٹ ہیں۔