(24 نیوز) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 200 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیے: روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر کا ریٹ گر گیا
اسی طرح 10 گرام سونا 2401 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 88 ہزار 786 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 15 ڈالر کمی کے بعد 1936 ڈالر فی اونس ہے۔