امریکی ڈالر کمزور ،روپیہ تگڑا ہو گیا

Aug 03, 2023 | 18:02:PM

 (24 نیوز) کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی،انٹربینک میں ڈالر  2روپے 18 پیسے  سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان  کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2روپے 18 پیسے  سستا  ہو کر  288روپے سے نیچے آگیا،جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 289.38 روپے سے کم ہوکر 287.20 روپے پر بند ہوا، ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسلار زر اور دیگر انفلوز آنے پر روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی، جبکہ ایکسپوٹرز کی جانب سے بھی انفلوز آنے پر روپیہ تگڑا ہوا۔

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرا رہا،جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 321 روپے،برطانوی پاونڈ 1 روپے کم ہوکر 374 روپے پر آگیا ،امارتی درہم 81.80 روپے پر برقرار اور اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 78.20 روپے پر برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں ہزاروں روپے کی کمی خریداروں کیلئے اچھی خبر !

مزیدخبریں