مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر نے مودی کے جارحانہ عزائم سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی

Aug 03, 2023 | 18:15:PM

This browser does not support the video element.

(احمد منصور) سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک نے کہا ہے کہ ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات پہلے سے طے شدہ تھے اور منی پور میں جاری خانہ جنگی بھی مودی کی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

سیتا پال ملک نے مزید کہا کہ ہندو مسلم فسادات اور پاکستان مخالف بیانیہ 2024ء کے انتخابات تک شدت اختیار کر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت، ہندو انتہاپسند ہجوم نے مسجد کوآگ لگا دی، امام شہید

انہوں نے انکشاف کیا کہ مودی نے پلوامہ واقعے کو انتخابی کامیابی کیلئے استعمال کیا، بارود کہاں سے آیا، ہوائی جہاز کیوں نہیں دیا گیا۔

سابق گورنر نے مودی سے پلوامہ واقعے کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مودی 2024ء انتخابات سے قبل پلوامہ طرز کا ایک اور ڈرامہ رچائے گا۔

مزیدخبریں