مریم نواز جنرل ہسپتال میں زیر علاج کم سن بچی رضوانہ کی عیادت

Aug 03, 2023 | 21:02:PM

Read more!

(راؤ دلشاد) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نشدد کا نشانہ بننے والی بچی رضوانہ کی عیادت کرنے کیلئے جنرل ہسپتال پہنچ گئیں۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز جنرل ہسپتال پہنچ گئیں، انہوں نے زیرعلاج تشدد کا شکار کم عمر بچی رضوانہ کی عیادت کی، مریم نواز کے ہمراہ پرویز رشید اور عظمی بخاری بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں؟ فیصلہ آ گیا

ان کو ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر خالد بن اسلم نے رضوانہ کے علاج سے متعلق بریفنگ دی۔ ایم ایس خالد بن اسلم کا کہنا تھا کہ بچی رضوانہ کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔ 

مزیدخبریں