توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری کی معافی مسترد

Aug 03, 2023 | 21:13:PM

(عثمان خان) توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری کی معافی مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری شوکاز نوٹس کا جواب 15 اگست تک جمع کروائیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے تحریری معافی جمع کروائی۔

یہ بھی پڑھیے: نئی حلقہ بندیاں، کیا الیکشن وقت پر ہو سکیں گے؟

الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری نے مشروط معافی مانگی اس میں کوئی افسوس کا اظہار نہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین آمیز الزامات لگائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین آمیز ریمارکس دیے، معاملہ حساس نوعیت کا ہے، مشروط معافی سےتلافی نہیں ہوسکتی۔ معافی غیرمشروط ہونی چاہیئے۔

مزیدخبریں