سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنائی جائے : ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنائی جائے۔
ایل پی جی انڈسٹریز کی 5 اور 6 اگست کی ہڑتال کا معاملہ، آج 4 گھنٹے تک اوگرا اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کت درمیان مذاکرات جاری رہے، اوگرا اتھارٹی اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں؟ فیصلہ آ گیا
ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے مطالبات ہیں کہ ملک بھر میں سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنائی جائے، غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر کاخاتمہ کیا جائے، ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کو روکا جائے، لوکل ایل پی جی گیس اور امپورٹ کی مساوی تقسیم ہماری اولین ترجحی ہے۔