کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس، آؤٹ سورسنگ کے معاملات زیر غور

Aug 03, 2023 | 23:55:PM

(وقاص عظیم) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس ہوا جس میں آؤٹ سورسنگ کیلئے تجارتی معاہدوں پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس ہوا، جس میں کراچی پورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے تجارتی معاہدے کے حوالے سے غور کیا۔ کمیٹی نے کراچی پورٹ کی آوٹ سورسنگ کے پرائس ڈسکوری میکانزم کی منظوری دے دی، آوٹ سورسنگ کیلئے بات چیت اور تجارتی معاہدے پر دستخط کے لیئے  کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر! بڑے شہر میں دھماکہ

 اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ امارات اور پاکستان کے درمیان ایسٹ وارف میں بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل کی ترقی کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں