کے الیکٹرک کا کنٹرول سنبھالنے کی جنگ طویل ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) کے الیکٹرک انتظامی معاملات سنبھالنے کی جنگ، ملکیت کے نئے دعویدار اور موجودہ کمپنی مالک کے درمیان مینیجمنٹ کنٹرول کیلئے اختلافات شدید ہوگئے ہیں۔
عدالتی جنگ سندھ ہائیکورٹ، کیمن آ ئی لینڈ سے نکل کر برطانیہ تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔ چیف انویسٹمنٹ آفیسر الجماععہ کا کہنا ہے کہ شہریار چشتی کے الیکٹرک کا انتظام نہیں سنبھال سکتے۔
آئی جی سی ایف گروپ کا شیئر نئے مالک کو منتقل ہونے کے بعد ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف انویسٹمنٹ آفیسر الجماععہ شان اشعری نے کہا کہ ایشیاء پاک کی جانب سے ملکیت کے دعوے کا معاملہ زیر سماعت ہے وہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں، ابراج کے ساتھ ہوا معاہدہ ہماری اجازت کے بغیر نئے فریق کو منتقل کرنا غلط ہے نیا سرمایہ کار بڑے شیئر ہولڈر کا دعویٰ ثابت کرے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی کے مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری
شان اشعری کے مطابق الجماعہ نے آئندہ سات سال کے دوران کراچی کیلئے سستی بجلی تیار کرنے کے منصوبہ نیپرا میں جمع کرا چکے ہیں۔ جس میں 500 ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ شنگھائی الیکڑک کی ڈیل بھی کراچی کے مفاد میں ہے۔
کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پچھلے دس ماہ کے دوران کوئی نیا ڈائریکٹر تعینات نہیں ہوا ہے۔