گرج چمک کیساتھ مزید بارشیں، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Aug 03, 2024 | 09:42:AM

(کومل اسلم، آئمہ خان) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں  اسلام آباد سمیت ملک کے  بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ برساتی و ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 6 اگست تک جاری رہے گا،پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،دریائے سندھ میں تربیلا کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آنے کا خطرہ ہے جبکہ  ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو سندھ، شمال مشرقی اور جنوب مشرقی بلوچستان،کشمیر، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ اورجہلم میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقے منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقے خضدار، لسبیلہ، مکران، آواران، پنجگور، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جھل مگسی، مستونگ، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہزاروں فٹ بلندی پر یکجہیتی کا اظہار نوجوان کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقے کراچی سمیت مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیر پور، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادومیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

دوسری جا نب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں  آج سے6اگست کے تک بارش کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27.5ڈگری سینٹی گریڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے،شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 13کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہر لاور میں آج بھی بارش کی نوید سنادی جبکہ شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ  موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری، زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم 6اگست تک لاہور میں رہے گا۔

مزیدخبریں