ہنی ٹریپ کیس، عدالت نے خلیل الرحمنٰ کی استدعا منظور کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)معروف رائٹر خلیل الرحمنٰ قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنےکے کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خلیل الرحمنٰ قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنےکے مقدمے کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی اور معروف لکھاری عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت خلیل الرحمنٰ قمر نے موقف اپنایا کہ مجھے کل ہی پتا چلا کہ ملزمہ نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے ، عدالت مجھے وکیل مقرر کرنے کی مہلت دے، خلیل الرّحمٰان قمر نے استدعا کی کہ عدالت مجھے وکیل مقرر کرنے کی مہلت دے، عدالت نے وکیل مقرر کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔