5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا،مشعال ملک

Aug 03, 2024 | 09:58:AM
5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا،مشعال ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔

5 اگست 2019 کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، عظیم رہنماؤں کو شہید اور پاپند سلاسل کیا گیا ہے، یاسین ملک کو پھانسی دینے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی باہر نکل کر پیغام دیں کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کے ساتھ ہیں، ہمارا دل دھڑکنیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی، اس اقدام سے ملک کے باقی حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد حاصل کرنے اور وہاں مستقل طور پر آباد ہونے کا حق مل گیا۔