کراچی: صبح سے رات 8بجے تک گیس بند رہے گی

Aug 03, 2024 | 11:19:AM
کراچی: صبح سے رات 8بجے تک گیس بند رہے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے رات 8بجے تک گیس بند رہے گی۔

ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق کراچی، کورنگی، ہاشم گوٹھ اور مانسہرہ کالونی میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

صنعتی اور گھریلو علاقوں میں گیس کی فراہمی بندرہے گی، ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ گیس پریشر بہتر بنانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو کل سسٹم سے جوڑا جائے گا جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی رات آٹھ بجے تک بند رہے گی۔