برٹنی اسپیئرز کی بائیو پک بنانے کا اعلان

Aug 03, 2024 | 11:52:AM

(ویب ڈیسک) امریکی پروڈکشن کمپنی نے معروف پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی زندگی پر بائیوپک بنانے کا اعلان کردیا۔

"یونیورسل اسٹوڈیوز" نے یکم اگست کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں برٹنی اسپیئرز کی یادداشت 'دی وومن ان می' کے رائٹس مل گئے ہیں۔

 ایک پریس بیان میں یونیورسل پکچرز نے اعلان کیا کہ اس نے 'انتہائی مسابقتی نیلامی' کے بعد گلوکارہ کی 2023 کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی یادداشت کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

اسٹوڈیو کمپنی نے انکشاف کیا کہ جان ایم چو بائیوپک کی ہدایت کاری کریں گے جبکہ مارک پلاٹ پروڈیوس کریں گے البتہ ابھی تک کاسٹنگ کے اعلانات سامنے نہیں آئے ہیں۔

خیال رہے کہ برٹنی اسپیئرز کی یادداشت "دی ویمن ان می" اکتوبر 2023 میں شائع ہوئی تھی جس کی اب تک 25 لاکھ سے زائد کاپیز فروخت ہو چکی ہیں۔

بیالیس سالہ گلوکارہ نے اپنی یادداشت میں شہرت کی ابتدا سے بلندی تک اور طویل قانونی جنگ کے بعد  والد کی 13 سال سے جاری قانونی سرپرستی کے خاتمے تک تمام چیزوں کا ذکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی پارہ،ہائی شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

پاپ گلوکارہ نے 'ایکس' پر جاری بیان میں کہا ہے کہ "اپنے چاہنے والوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرنے میں بہت پُرجوش ہوں کہ اپنے پسندیدہ پروڈیوسر کے ساتھ ایک سیکرٹ پروجیکٹ پر کام کر رہی ہوں۔"

ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں میوزک بائیوپکس کو بے حد پسند کیا جانے لگا ہے، حال ہی میں معروف پاپ اسٹار ایلوس، ایمی وائن ہاؤس اور باب مارلے کی بائیوپکس ریلیز کی جا چکی ہیں۔اس کے علاوہ آئندہ برس پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی بائیو پک بھی ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں