بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جولائی 2024 کے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی۔
صارفین اضافی سرچارج کے بغیر توسیع کردہ تاریخ تک بل جمع کروا سکتے ہیں، جو صارفین اضافی سرچارج ادا کر چکے ہیں اسے اگست 2024 کے بل میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے آئیسکو دفاتر، بنکوں اور ڈاک خانوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، کہا گیا ہے کہ مزید معلومات کے لئے صارفین متعلقہ ایس ڈی او، ریونیو دفاتر یا قریبی کسٹمر سروسز سینٹر سے رابطہ کریں۔