پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کرنے ہیں، فیصل کریم کنڈی

Aug 03, 2024 | 14:19:PM
پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کرنے ہیں، فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ ہماری حکومت باجوہ چلاتے ہیں، وفاق سے صوبائی حقوق پر بات کرنے کے لیے جرگے کا اعلان جلد کریں گے، پی ٹی آئی جرگے میں بیٹھے گی تو خوش آمدید، نہ بیٹھے تو مسئلہ نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے  مزید کہا کہ یہ اچھی بات نہیں کہ آپ جامعات کی زمینیں بیچیں، جب تک میں ہوں میں ان کو زمینیں بیچنے نہیں دوں گا۔