190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی 

Aug 03, 2024 | 14:40:PM
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7اگست تک ملتوی کردی گئی۔
  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے بیان پر جرح نہ ہوسکی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباسی چودھری مصروفیت کے باعث دستاب نہیں،ظہیر عباس چودھری دستیاب ہونگے تو تفتیشی افسر پر جرح کرینگے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرنے سے متعلق درخواست دائر کی۔
 عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جیل انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی،ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔