ملتان: تھیٹر میں ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران ہال میں فائرنگ

Aug 03, 2024 | 16:18:PM
ملتان: تھیٹر میں ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران ہال میں فائرنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم شہزاد)ملتان کے تھیٹر میں ندا چوہدری کی پرفارمنس کے دوران ہال میں فائرنگ،فائرنگ کے باعث اداکارہ ندا چوہدری نے پرفارمنس چھوڈ دی۔
 فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، اداکارہ ندا چوہدری ریکس تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’ مزہ لیں دے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی تھی کہ اس دوران فائرنگ ہو گئی جس کے باعث ہال روم سمیت گرین روم میں بھگدڑ مچ گئی ۔فائرنگ کے باعث اداکارہ ندا چوہدری نے پرفارمنس چھوڈ دی۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ تفریح کے لیے آئے تھے مگر جان کا خطرہ لاحق ہو گیا، انتظامیہ ریکس تھیٹر کی ناقص سیکورٹی پر تھیٹر کو سیل کرے۔ ریکس تھیٹر کے ہال میں اسلحہ کا پہنچ جانا   بھی سیکورٹی کے لیے سوالیہ نشان بن گیا   ۔ہال میں فائرنگ کی فوٹیج روہی نے حاصل کر لی۔