ترکیہ کے چیف آف سٹاف نیول فورسز کا اسلام آباد میں نیول ہیڈکواٹرز کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) چیف آف سٹاف ترکیہ نیول فورسز وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ بحریہ کے سربراہ نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا،نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے معزز مہمان کا استقبال کیا،ترک چیف آف سٹاف کی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، ترک ایڈمرل نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا،پاک بحریہ اور ترکیہ بحریہ کے مابین چھٹی ماہرین کی سطح کے سٹاف مذاکرات کا انعقاد کیا گیا ، مذاکرات کے دوران مشترکہ آپریشنز، تربیت اور تکنیکی شعبوں سے متعلق وسیع امور پر بات چیت کی گئی۔
ترکیہ بحریہ کے وفد کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحریہ کے مابین مضبوط اور درینہ تعلقات کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا ایرانی نگران وزیر خارجہ سے رابطہ, اسماعیل ہانیہ شہید کے بہیمانہ قتل کی مذمت