راولپنڈی میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو قتل کرنے کا مقدمہ درج

Aug 03, 2024 | 17:19:PM
راولپنڈی میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو قتل کرنے کا مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون  عظمت آرا کوقتل کرنے کا  مقدمہ درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانونی نیشنلٹی ہولڈر خاتون بیرون ملک سے اپنے مکان کا قبضہ لینے پاکستان آئی تھی،بذریعہ عدالت خاتون کو قیمتی گھر کا قبضہ واپس دلوایا گیا تاہم ملزمان رحیم خان، ابراہیم خان اور کمال احمد نے ٹارگٹ کارروائی میں خاتون کو قتل کیا، مقدمے کے مطابق خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان مکان پر ناجائز قابض تھے،ملزمان نے خاتون کی گاڑی کو ڈیفنس چوک کے قریب روکا،موٹرسائیکل پر سوار ملزم کمال احمد نے گاڑی میں سوار خاتون کے سر میں گولی ماری جس سے  خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: صومالیہ میں ساحل پر خودکش دھماکہ، 8 افراد ہلاک