(24نیوز) راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون عظمت آرا کوقتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانونی نیشنلٹی ہولڈر خاتون بیرون ملک سے اپنے مکان کا قبضہ لینے پاکستان آئی تھی،بذریعہ عدالت خاتون کو قیمتی گھر کا قبضہ واپس دلوایا گیا تاہم ملزمان رحیم خان، ابراہیم خان اور کمال احمد نے ٹارگٹ کارروائی میں خاتون کو قتل کیا، مقدمے کے مطابق خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان مکان پر ناجائز قابض تھے،ملزمان نے خاتون کی گاڑی کو ڈیفنس چوک کے قریب روکا،موٹرسائیکل پر سوار ملزم کمال احمد نے گاڑی میں سوار خاتون کے سر میں گولی ماری جس سے خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: صومالیہ میں ساحل پر خودکش دھماکہ، 8 افراد ہلاک