اداکارہ عروبہ مرزا نے منگیتر سے راہیں جدا کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا اور حارث سلیمان کا گھر بسنے سے قبل ہی ٹوٹ گیا، عروبہ اور حارث نے منگنی توڑ کر راہیں جدا کر لیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروبہ مرزا نے 2022 میں حارث سلیمان کے ساتھ دھوم دھام سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں، لیکن اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔
عروبہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میں نے اور حارث نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ میرا اور حارث کا باہمی فیصلہ ہے، یہ فیصلہ اگرچہ ہم دونوں کے لئے آسان نہیں ہے لیکن ہم دونوں کی آنے والی زندگی کے لئے بہترین ہے کہ ہم علیحدہ علیحدہ رہتے ہوئے اپنی زندگیوں میں آگے بڑھیں۔
مزید براں اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دونوں کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’شادی سے پہلے تعلقات کے حق میں نہیں‘‘
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عروبہ مرزا کی اس سے قبل بھی ایک طلاق ہوچکی ہے اور پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔