اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ میں وزیراعظم پاکستان کوجاناچائیےتھا:حافظ نعیم الرحمان

Aug 03, 2024 | 19:15:PM

 (24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں پاکستان کا وزیر خارجہ نہ ہی سفیر نظر آیا،نماز جنازہ میں وزیر اعظم پاکستان کو جانا چائیے تھا،ان کو معلوم ہے کہ فلسطین کا ساتھ دیا تو ان کی حکومت چلی جائے گی۔ 

 راولپنڈی میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر قطر اور ایران کا کردار قابل تعریف ہے،اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں پاکستان کا وزیر خارجہ نہ ہی سفیر نظر آیا،نماز جنازہ میں وزیر اعظم پاکستان کو جانا چائیے تھا لیکن ان کو معلوم ہے کہ فلسطین کا ساتھ دیا تو ان کی حکومت چلی جائے گی مگر عوام فلسطینی قوم کے ساتھ ہے،ہم اسرائیلی مصنوعات کو بائیکاٹ کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر عالمی عدالت بھی نیتن یاہو کو عالمی دہشتگرد قرار دے تو پھر کون سی طاقت اس کا راستہ روک سکتی ہے ،جہاد ہی ان کا راستہ روک سکتی ہے ،ہم اگر امریکی ایجنٹوں سے جان چھڑا لیں تو اسرائیل فلسطین کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ہم پاکستان کے مظلوموں  مہنگائی کے ماروں کا مقدمہ بھی لڑ رہے ہیں،یہ چومکھی لڑائی ہے جو اہل حق کو لڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ فلسطینیوں کے بہترین  سالار تھے،اسماعیل ہنیہ کو ٹارگٹ کرکے اسرائیلی سمجھ رہے تھے کہ فلسطینوں کے حوصلے پست ہوگئے ہوں گے،اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد فلسطینیوں میں جیسے بجلی بھر گئی ہے،فلسطینی شہادت کے رتبے کو صحیح طریقے سے جان گئے ہیں ،جتنے فلسطینی رہنماوں سے ملا کوئی بھی پریشان نظر نہ آیا سب پر عزم نظر آئے ،اسماعیل ہنیہ کے بیٹے سے ملا تو ان کا بھی پرعزم پایا ،اسماعیل ہنیہ کے پوتے  کا حوصلہ دیکھ ایمان تازہ ہوا،نشاءاللہ فلسطین آزاد ہو گا،آج بھی فلسطینی قوم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہو رہی،40ہزار کا افراد  شہادت کا فگر سامنے آیا ہے آج بھی جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرتا ہے  تو صہیونی ایجنٹ ہے ،غزہ کو اسرائیل نے جیل بنا دیا تھا حماس یہ کام نہ کرتی تو کون کرتا ،القسام بریگیڈ نے دنیا کا سب سے بڑا جاسوسی آپریشن کیا،حماس نے اسرائیل اور امریکہ کی جدید ٹیکنالوجی کو مات دی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نو بجے کے خطاب میں دھرنے میں بتاوں گا حکومت کیا کرہی ہے اور جماعت اسلامی کا اگلا لائحہ عمل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمان سے حماس رہنما خالد مشعل کی ملاقات، اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیت

مزیدخبریں