ٹیرر فنانسنگ کیس؛سی ٹی ڈی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، رؤف حسن کو جوڈیشل کردیا

Aug 03, 2024 | 19:47:PM
ٹیرر فنانسنگ کیس؛سی ٹی ڈی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، رؤف حسن کو جوڈیشل کردیا
کیپشن: رؤف حسن ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو ٹیرر فنانسنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنےکا حکمنامہ جاری کر دیا،اےٹی سی جج طاہرعباس سِپرا نےرؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ بھیجنےکاحکمنامہ جاری کیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی تفتیشی افسر نے رؤف حسن کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،تفتیشی افسر نے رؤف حسن کی بینکنگ ٹرانزیکشن اور شریک ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے جسمانی ریمانڈ مانگا،ریکارڈ کے مطابق رؤف حسن کی تفتیش کیلئے کافی جسمانی ریمانڈ دیاگیا،ریکارڈ کے مطابق رؤف حسن سے مزید برآمدگی کی ضرورت نہیں نظر آرہی۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ رؤف حسن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجاتاہے،رؤف حسن کے خلاف کیس کا چالان جلد ازجلد عدالت میں جمع کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی