(حاشر احسن) اہلکاروں کو مارنے کے لیے ساتھیوں کی معاونت کرنے کے کیس میں علی وزیر کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا۔
انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد میں علی وزیر کے خلاف اہلکاروں کو مارنے کے لیے ساتھیوں کی معاونت کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، فاضل جج نے علی وزیر کے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق پولیس کی جانب سے علی وزیر کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پولیس نے علی وزیر سے میگزین برآمد اور شریک ملزمان کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے، وکیل صفائی کے مطابق ایسا کوئی وقوعہ پیش آیا ہی نہیں، علی وزیر کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 2 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان، پیکج میں کیا کیا شامل ہو گا؟
عدالتی حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ تفتیش کے لیے علی وزیر کے جسمانی ڈیمانڈ کی استدعا کی گئی، جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ علی وزیر سے میگزین برآمد کرواناہے، شریک ملزمان کی گرفتاری اور استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرنا ہے ، 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتاہے۔
واضح رہے کہ فاضل جج نے حکم جاری کیا کہ علی وزیر کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے۔