پنجاب بھر سے مریضوں کی فوری منتقلی کیلئے چیف منسٹر ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے دور دراز علاقوں سےایمرجنسی میں مریضوں کی فوری منتقلی کیلئے چیف منسٹر ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے سیکرٹری ایمرجنسی سروسزڈاکٹر رضوان نصیر نے ملاقات کی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے،ملاقات میں ائیرایمبولینس پراجیکٹ اور موٹروے ریسکیو 1122سروسز کے آغاز پر تبادلہ خیال کیاگیا،ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایئر ایمبولینس پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور ائیر ایمبولینس پائلٹ رن سے متعلق آگاہ کیا گیا،بہاولنگر اورمیانوالی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے دور دراز علاقوں میں مریضوں کی منتقلی کے بارے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ڈاکٹر رضوان نصیر نے صوبے کے مختلف شہرو ں میں ایئرایمبولینس کی لینڈنگ کے انتظامات پر بریفنگ د۔
ملاقات میں ایئر ایمبولینس کے لئے نئے جہازوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاگیا،سینٹرل پنجاب میں ہنگامی حالت کی صورت میں مریض کی فوری منتقلی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر اتفاق کیا،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا،وزیراعلی مریم نواز نے ائیر ایمبولینس پراجیکٹ پر اطمینان کااظہار کیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے موٹرویز پر ریسکیوسروسز کے جلد آغاز کے لئے اقدامات کی ہدایت کی،وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ پنجاب کو ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کرنے والا پہلا صوبہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکاہے،ہارٹ اٹیک، ہیڈ انجری اور سپائنل انجری کی صورت میں مریض کاگولڈن آور میں ہسپتال پہنچنا ضروری ہے،گولڈن آور میں مریض کی بڑے ہسپتال منتقلی بہت بڑا ٹاسک ہے،ہر فرد کی جان قیمتی ہے، ائیر ایمبولینس سے دور دراز کے مریض کو علاج کیلئے بڑے ہسپتال پہنچایا جاسکے گا،انہو ں نے کہاکہ ائیر ایمبولینس پراجیکٹ عوام کے لئے ہے،ایمرجنسی کی صورت میں جان بچائی جاسکے گی،موٹرویز کے انٹر چینج پر ریسکیو 1122ایمبولینس موجود ہوگی، موٹرویز پر حادثات کی صورت میں ریسکیو ایمبولینس کا فورا پہنچنا ممکن ہوگا،ریسکیو سروسز میں پنجاب، پاکستان ہی نہیں جنوبی ایشیاء میں رول ماڈل بن چکا ہے-
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی پیشکش سے پہلے آپ 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کے تحائف واپس کریں: طلال چوہدری