(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے ریونیو علی پرویز کی ریجنل ٹیکس آفس لاہور آمد ،چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے استقبال کیا،تاجر رہنماوں نے وزیر خزانہ کو گلدستے پیش کئے ۔
وزیر خزانہ نے فیتہ کاٹ کر تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کیااور مختلف چیمبرز کا دورہ کیا،وزیر خزانہ نے تاجر نمائندگان کے ساتھ میٹنگ بھی کی،وزیر خزانہ نے تاجر دوست سکیم کی عملداری کو ہرقیمت پر یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
وزیر خزانہ کو تمام ریجنل ٹیکس آفسز میں دورے کرنے کی تجویز بھی دی گئی،وزیر خزانہ نے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم کے فوری اجرا کیلئے ممبر آپریشن کو ہدایات جاری کیں،وزیر خزانہ نے نظر ثانی کمیٹی کے طریقہ کارکو جلد وضع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریٹیلرز کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی ضرورت پر زور دیا،وزیر خزانہ نے لاہور میں تاجر دوست سکیم کے کارکردگی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے نکالے جانے کا معاملہ ،شیر افضل مروت کو بڑی سیاسی جماعت نے شمولیت کی دعوت دیدی