پی سی بی کیجانب سے ایڈوائز کرکٹ افیئرز کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب

Aug 03, 2024 | 22:09:PM
پی سی بی کیجانب سے ایڈوائز کرکٹ افیئرز کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایڈوائز کرکٹ افیئرز کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔

ایڈوائزر کرکٹ قومی ٹیم کی پرفارمنس کو بڑھانے کیلئے اپنی ماہرانہ رہنمائی اور حکمت عملی کے مشورہ فراہم کرئے گا، ایڈوائز کرکٹ قومی ٹیم کے کوچز اور سلیکشن کمیٹی کی بھی نگرانی کرئے گا، ایڈوائزر کرکٹ کے امیدوار کو اپنا بطور کھلاڑی اور کوچ تمام ریکارڈ فراہم کرنا ہو گا، امیدوار کیلئے کرکٹ سٹریٹجی، پلئیرز ڈویلپمنٹ اور پرفارمنس کو پرکھنے کا تجربہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کا پی سی بی میں اہم عہدہ سنبھالنے سے انکار، وجہ بھی سامنے آگئی

امیدوار بہترین انتظامی سکلز اور کمپورٹر کا علم ہونا بھی ضروری ہے، ایڈوائزر کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹرز کے کوچز کےساتھ پلیئر ڈویلمپنٹ پر بھی کام کرئے گا، ایڈوائزر کرکٹ کے امیدوار اپنی درخواست 19 اگست تک جمع کرا سکتے ہیں۔