الخدمت فاؤنڈیشن کا فلسطینی سفیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب فلسطینی سفیرکے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، احمد ربیعی کو بطورسفیرخدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
فلسطینی سفیراحمد ربیعی کے اعزاز میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نائب صدر محمد عبدالشکور، ائیر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحمید حسن، ڈپٹی ہیڈ آف مشن آف دی سٹیٹ آف فلسطین نادر ایچ ای کے الترک، چیئرمین الخدمت آغوش یوکے ڈاکٹرعدیل ریاض، وائس چانسلررفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد اور دیگرذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے سفیر احمد ربیعی کو بطورسفیرخدمات پر خراج تحسین پیش کیا، ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین امت مسملہ کی آنکھوں کا تارہ ہے اوراِس وقت شدید بحران کا شکارہے، احمد ربیعی نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے فلسطین کاز کو لوگوں تک پہنچایا اور پاکستان سے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کیا، انہوں نے کہا ہم احمد ربیعی کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غزہ سے آئے ہوئے تمام طلبہ کی رہائش اور تعلیم کے اخراجات ادا کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی فلسطینی سفارت خانہ سے آنے والے طلبہ کے بھی اخراجات ادا کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غزہ سے آنے والے طلبہ کا بھی علاج کروائی گی۔
اس موقع پر سفیر احمد ربیعی نے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو مسجد قصیٰ میں بنا ہوا قرآن مجید کا نسخہ پیش کیا،احمد ربیعی نے الخدمت فاؤنڈیشن اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمارے ساتھ مل کر ہمارے مظلوم بہن بھائیوں کی بہت خدمت کی میں امید کرتا ہوں کہ میرے بعد آنے والے سفیر کے ساتھ مل کربھی الخدمت فاؤنڈیشن خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ میں وزیراعظم پاکستان کوجاناچائیےتھا:حافظ نعیم الرحمان