یحییٰ سے دوسری شادی کیوں کی؟ شگفتہ اعجاز طویل عرصےبعد کھل کر بول پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید میں آنے والی سینئیر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا سوشل میڈا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
میٹاکے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک ویڈیو میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ کافی سنجیدہ انداز میں اپنی دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتی نظر آرہی ہیں، ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے دوسری شادی پیسوں کیلئے کی ہیں اور میاں کے پیسے بٹھور رہی ہوں تو ان کو میرا یہ جواب ہے کہ 35 سال سے میں کام کر رہی ہوں اور شادی کے بعد ہر وقت کوئی بھی فیز ایسا نہیں گزرا جب میں نے کام نہ کیا ہو،ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کے ذمے صرف گھر کے بل اور ایک نوکر کی تنخواہ دینا تھا باقی سب تنخواہیں اور بچوں کی تعلیم کا خرچہ میں اٹھاتی رہی ہوں انہوں نے کہا کہ اپنی بیٹی نبیحہ اور باقی بچوں کی تعلیم میرے ذمے تھی۔
ان کا کہنا تھ اکہ یہ سب باتیں بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ میں نے یحییٰ سے شادی صرف اپنی بیٹیوں کیلئے کی ، انہوں کہا کہ جب ان کی بیٹی بہت چھوٹی تھی تو ایک فیملی تصویر دیکھ کر پوچھا کہ اس رصویر میں اس کے ڈیڈی کونسا ہے جس سے میں نے محسوس کیا کہ میں جتنا مرضی ان کیلئے کچھ کروں، میں ایک باپ کی جگہ نہیں لے سکتی اور میں نے ان کی یہ کمی پوری کرنے کیلئے یحییٰ سے شادی کا فیصلہ کیا اور اس شادی سے میرا مقصد تھا کہ صرف بیٹیوں کیلئے ایک باپ کا کردار ادا کرنے والا کوئی ہو اور ان کو یہ کمی محسوس نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ ام لیلی اور مظہر راہی کا ڈیوٹ گانا’ آ جا وے سجنا‘ ریلیز