امریکی اصول نرا لے،قرنطینہ کی مدت 7 روز کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نئی گائیڈلائنز میں امریکی ادارے ’سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن‘ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض 14 کے بجائے 7 سے 10 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے اور علامات نہ ہونے کی صورت میں 7 روز میں آئسولیشن ختم کی جاسکتی ہے
تفصیلات کے مطا بق وہ مریض جو بغیر ٹیسٹ کے قرنطینہ میں ہیں وہ 10 روز بعد آئسولیش ختم کریں گے اور 4 روز تک علامات کو مانیٹر کرنا ہوگا۔سی ڈی سی کے مطابق زیادہ دنوں تک قرنطینہ میں رہنا کچھ افراد کے لیے بوجھ کا باعث بن رہا تھا ۔تاہم ادارے نے اس بات کو بھی تسلیم کیا ہے کہ اس طرح ہم بیماری پھیلنے کا رسک بھی لے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کیلئے کم از کم 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔