"مراد علی شاہ کا  کورونا ٹیسٹ منفی"

Dec 03, 2020 | 09:50:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ۔ وہ 17روز تک کورونا میں مبتلا رہے۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے کورونا منفی آنے پر ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ﷲ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور صحت کیلئے دعا کرنے والےتمام لوگوں کا شکر گزار ہوں.

وزیر اعلیٰ سندھ کا16 نومبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔ مراد علی شاہ کئی روز تک وائرس میں مبتلا رہے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود قرنطینہ کر لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کا تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ اُن کے 2 ٹیسٹ مثبت رہے تھے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے۔

کورونا کی وجہ سے وہ اپنی بہن بختاور بھٹو کی منگنی میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو نے تصدیق کی تھی کہ میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے اور معمولی علامات ہیں ، جس پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔