کرونا کی آن لائن جعلی ویکسین کی فروخت سے محتاط رہیں: انٹرپول

Dec 03, 2020 | 10:19:AM
کرونا کی آن لائن جعلی ویکسین کی فروخت سے محتاط رہیں: انٹرپول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹرپول کے ہیڈ کواٹر آفس سے جاری ایک انتباہ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے منظم گروہ کورونا ویکسین کو ٹارگٹ بنا سکتے ہی اور  ان عناصر کا مقصد جعلی ویکسین کو فروخت کرنا ہو سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس میں انٹرپول کے ہیڈ آفس سے جاری ایک الرٹ  دنیا کے 194 ممالک کو بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کورونا ویکسین کے خلاف جرائم پیشہ عناصر کی ممکنہ کارروائیوں سے آگاہ رہیں۔ جرائم پیشہ عناصر اس مقصد کے لئے آن لائن ویکیسن کی فروخت میں بھی مداخلت کرسکتے ہیں۔نیوز ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا گروہ اس مقصد کےلئے جعلی ویب سائٹ کا سہارا لے سکتے ہیں۔

انٹرپول نے دنیا بھر کے ممالک کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں کیونکہ جعلی ویکسین کے استعمال سے بہت زیادہ انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔