کرایہ ادا نہ کرنے پر رکشہ مالک نے ڈرائیور کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہورکے علاقے گجر پورہ میں رکشہ مالک نے کرائے کے تنازع پر ڈرائیور کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق :لاہور کا رہائشی ثاقب نامی شخص جو کہ ارشد عالم کا رکشہ کرائے پر چلاتا تھا ۔ارشد عالم نے اسے لوڈر رکشہ کرائے پر دے رکھا تھا ثاقب کئی روز سے لوڈر رکشہ کا کرایہ ادا نہ کر سکا تھا ،جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا ،یہ جھگڑا اتنا بڑھا کہ ملزم ارشد نےغصہ میں آ کر نزدیک کھڑے سکیورٹی گارڈ سے گن چھین کر ثاقب پر فائرنگ کر دی ۔ جس سے ثاقب موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق اس پر ارشد عالم حواس باختہ ہو کر موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے موقع کی کارروائی کرتے ہوئے لاش مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے مزید یہ کہ ثاقب کے گھر والوں کو پتہ چلا تو ان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ مقتول کے بھائی نے تھانہ میں ارشد عالم کے خلاف درخواست دے دی ہے جس پر پولیس نے کارروائی شروع کر کے ملزم ارشد کی تلاش شروع کر دی ہے ۔