مہندی کی تقریب،بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

Dec 03, 2020 | 10:32:AM

(24نیوز)جائیداد کی لالچ نے بڑے بڑے گھر اجاڑ دیئے۔حافظ آباد میں  مہندی کی تقریب میں بھائی نے بہنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دلہن جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک بہن شدید زخمی ہو گئی۔

ورثا کے مطابق مقتولہ ساجدہ کا آج اپنے قریبی رشتہ دار سے نکاح تھا۔ لیکن دلہن کا بھائی ملزم محمد علی بہنوں کی جائیداد ہتھیانے کے لئے ان کی شادی پر رضامند نہیں تھا۔

زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مزیدخبریں