(24نیوز) پنجاب بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو جیل پہنچنے پر قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، حوالاتیوں کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنے تک قرنطینہ میں رکھا جائے گااور عدالتوں میں پیشی کے وقت ماسک لازمی پہنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قیدیوں کے قرنطینہ کے حوالے سے جیلوں کو احکامات پر عمل درآمد کرنا لازم قرار دے دیا گیا۔ہر نئے آنے والے قیدی کو کم ازکم 14روز تک دیگر قیدیوں سے علیحدہ رکھا جائے گا۔جیل حکام کے مطابق محکمہ ہیلتھ کو قیدیوں کے کوائف فوری بھیجنے کے احکامات موصول ہوئے۔ محکمہ صحت نے زور دیا ہے کہ کسی بھی قیدی کو بغیر کورونا ٹیسٹ کروائے نہ رکھا جائے۔
ذرائع کے مطابق : اس حوالے سے متعلقہ حکام نےکہا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ جیل ملازمین کےبھی کورونا ٹیسٹ لازم کرائیں جائیں ،مزید یہ کہ قیدیوں کو عدالتوں میں پیشی کے وقت ماسک کا استعمال لازمی کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کیمپ جیل آنے والے 3نئے حوالاتیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران مختلف جیلوں میں بھی وائرس پھیلنے لگا ہے۔لہذااحتیاطًی تدابیر اختیار کی جائیں۔