(24نیوز)اسٹیل ملز کے ملازمین کی برطرفیوں کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئینی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسٹیل ملز سے 4500 سے زائد ملازمین کو غیرقانونی برطرف کیا گیا، اسٹیل ملز کی زمین سے رینٹ، اسکریپ کی چوری اور اسٹیل ٹاؤن سے ٹیکس کی تحقیقات کی جائیں۔
درخواست اسٹیل ملز یونین کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، سی ای او اسٹیل مل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے برطرف ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے اور اس کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔