پارلیمنٹ توڑنےبارے بل منظور،61حق میں54مخالف ووٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسرائیلی قانون سازوں نے پارلیمنٹ توڑنے سے متعلق ابتدائی بل کی منظوری دے دی، بل کے حق میں 61 اور مخالفت میں 54ووٹ آئے۔
ذرائع کے مطابق ابھی صرف پہلا مرحلہ طے ہوا ہے، بل کی حتمی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کی متعدد ریٹنگز کو منظور کرنا ہوگا۔پارلیمنٹ توڑنے کے ابتدائی بل کی منظوری کے بعددو سال میں چوتھی بار انتخابات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹس نے گزشتہ روز پارلیمنٹ توڑنے کی حمایت میں قرار داد لانے کااعلان کیا تھا ۔
یاد رہے کہ تل ابیب کےاسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے وزیر اعظم نتن یاہو کی حکومت گرانے کی حمایت کر دی۔وزیر دفاع بینی گانٹز جو کہ متبادل وزیر اعظم بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت حزب اختلاف کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی جانیوالی اس قرارداد کی حمایت کرے گی جسکے تحت حکومت ختم کر کے اسرائیل کو دو سال کے اندر اندر چوتھی بار انتخابات کروانے پڑینگے۔