کروڑوں سال پرانے چیتے کے ڈھانچے کا آئندہ ہفتے نیلامی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سوئٹزرلینڈ میں دریافت ہونے والے کروڑوں سال پرانے چیتے کے ڈھانچے کو آئندہ ہفتے نیلامی کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
فرانس کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں آئندہ ہفتے تلوار کی طرح تیز دانت رکھنے والے قدیمی چیتے کے ڈھانچے کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا ۔رپورٹ کے مطابق 120 سینٹی میٹر لمبے ڈھانچے کو 8 دسمبر کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق چیتے کا یہ ڈھانچہ 3 کروڑ 7 لاکھ سال قدیم ہے جو 90 فیصد مکمل حالت میں موجود ہے۔دریافت ہونے والے پرانے چیتے کی بولی کی قیمت 60 ہزار سوئس فرینکس سے شروع کی جائے گی اور سب سے زیادہ بولی لگانے والے خوش نصیب شخص کو یہ قدیمی ڈھانچہ دے دیا جائے گا۔