4سال بعد دوبارہ میدان میں اتریں گے،ووٹنگ فراڈ ہوا ہے،ٹرمپ

Dec 03, 2020 | 12:29:PM

(24نیوز)امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے چار سال بعد دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا اور اس ضمن میں تیاری بھی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آئندہ 4سال بعد دوبارہ انتخابی میدان میں کودنے کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس پلان پر کام بھی شروع کردیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ میرے گزشتہ 4سال شاندار تھے۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کرسمس پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا، کہ ہم مزید4سال کے لیے کوشاں ہیں، اگر ایسانہ ہوا تو 4سال بعد دوبارہ میدان میں اتریں گے، ڈاک کے ذریعے منصوبہ بندی کرکے ووٹر فراڈ کیا گیا۔صدرٹرمپ نے الزام لگایا کہ الیکشن میں ووٹنگ فراڈ ہوا ہے۔

ذرائع کےمطابق ،دوسری جانب امریکی صدر کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن حکام نے کہا ہے  کہ ٹرمپ کے الزامات سے انتخابی عملے کو دھمکیاں اور معاشرے میں غم و غصے کے ساتھ ساتھ  اشتعال پھیل رہا ہے۔جوبائیڈن نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو پھر سے بحال کرنے کا اشارہ دیدیا۔ادھر امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ان کی مدت میں اگر ایران ایٹمی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کو تیار ہوتا ہے تو امریکا دوبارہ سے ایٹمی پروگرام بحال کردے گا، جوبائیڈن نے شرط رکھی ہے کہ اس بات  کے لیے ایران کو جوہری مواد کی ذخیرہ اندوزی کی سرگرمیوں کو چھوڑ کر معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔بائیڈن کے مطابق اگر ایران ایٹم بم بنا لیتا ہے، تو سعودی عرب، ترکی، مصر اور دیگر ممالک پر ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کا شدید دباؤ قائم ہو جائے گا۔سن 2018 میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کو ختم کردیا تھا اور اس کے بعد یہ معاہدہ کالعدم سمجھا جانے لگا تھا۔

 
 

 
 

مزیدخبریں