سٹاک وافر،گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں, علیم خان 

Dec 03, 2020 | 12:36:PM

(24نیوز) وزیر خوراک پنجاب علیم خان کا کہنا ہے کہ  پنجاب بھر میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں وافر سٹاک موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں گندم اور آٹے کی موجودگی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں اورسٹاک وافر مقدارمیں موجود ہے، فلور ملز کی ضرورت کے مطابق گندم کی روزانہ فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقررہ قیمتوں پر 20 اور 10کلو آٹے کے تھیلے فراہم کئے جا رہے ہیں، محکمہ خوراک صوبے کے لئے مارچ اپریل تک گندم کے ذخائر یقینی بنائے، اٹک، بھکراور کشمور سے گندم کی دوسرے صوبوں کو ترسیل کی مانیٹرنگ کریں۔

وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ درآمدی گندم کی فلور ملز کو ترسیل اور موجودہ صورتحال تسلی بخش ہے۔
 

مزیدخبریں